(ایجنسیز)
متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز "دبئی" کو عالمی سیاحوں کے لیے مشرق وسطیٰ کی پہلی منزل قرار دیا گیا ہے۔
دبئی کی سیرکرنے والوں میں مشرق کی رونقیں دیکھنے کے خواہاں مغربی اور یورپی محققین ہی شامل نہیں بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجواں حتیٰ کی پورے پورے خاندان دبئی کو سیاحت کے لیے بہترین مرکز قرار دیتے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بالعموم متحدہ عرب امارات اور بالخصوص دبئی کی سیاحت
کی جانب عالمی توجہ کا بنیادی سبب شہر کی تعمیر وترقی اور یہاں پر عالمی معیار کی سہولیات ہیں۔ یہاں پر دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو اس کی من پسند کی ہر چیز دستیاب ہو سکتی ہے۔ نیز یہاں کا فن تعمیر بھی غیرملکی سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش رکھتا ہے۔
برطانیہ کی عالمی سیاحت پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق خاندان سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات سنہ 2013ء میں اول نمبر پر رہا۔ رواں سال 2014ء میں دبئی میں 15 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔